بنگلورو،2؍جنوری (سالارنیوز) مرکزی حکومت مختلف ریاستوں میں کووڈ۔ 19؍ کا ویکسین لگانے کی تربیت کا آغاز کررہی ہے۔ریاست کرناٹک کے پانچ اضلاع میں بھی اس ویکسین کو لگانے کی تربیت دی جائے گی۔
مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق 2؍جنوری سے تمام ریاستوں میں ویکسین دینیکی تربیت دینے کا آغاز کیا جارہا ہے۔اس ہدایت کے مطابق بنگلور اربن ضلع، بیلگاوی، میسورو،کلبرگی اور شیموگہ اضلاع میں 2جنوری سے کووڈ ویکسین نکالنے کی تربیت دی جائے گی۔ ان تربیتی کیمپوں میں ویکسین سے استفادہ کرنے والوں کو ضروری ہدایات بھی دئے جائیں گے۔ محکمہ صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاست کے جن اضلاع میں ویکسین لگانے کی تربیت دی جارہی ہے۔ان اضلاع میں اس ویکسین پہلے استفادہ کرنے والوں کی فہرست بنا کر مرکز کو روانہ کی جائے گی۔ ریاست میں ویکسین کو محفوظ کرنے2780 کولنگ پلانٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس ویکسین کو لگانے ریاست میں 21,451مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے۔یہ ویکسین لگانے10ہزار کارندوں کو تعینات کیا جائے گا۔ بنگلور، بیلگاوی، چترادرگہ، میسورو، منگلورو، کلبرگی اور باگل کوٹ میں ویکسین محفوظ کرنے کولنگ پلانٹوں کو سائنٹفک طریقہ سے تیار کیا جائے گا۔